بٹگرام(وول نیوز ڈیسک)ضلع بٹگرام کے تمام بینکوں اور دیگر محکمہ جات کے تمام 190 سیکیورٹی گارڈز کی پولیس لائنز بٹگرام میں اسلحہ کی ریفریشر کورس۔تفصیلات کے مطابق پیر کوکو ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی نگرانی میں RI لائن انسپکٹر ساجد نواز خان، لائن آفیسر گل ذاکر شاہ اور انچارج کوت نے 190 گارڈز کوسیکورٹی گارڈز کی زمہ داری، مختلف قسم کے اسلحہ کا استعمال،تلاشی لینے کے طریقے کار،اپنی حفاظت یقینی بنانے کا طریقہ،جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی پہچان سے متعلق ریفریشر کورس کرایا۔اخر میں ڈی پی او صاحب بٹگرام طارق محمود خان نے تمام سیکیورٹی گارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے کریں۔اپنے گروپیش پہ کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بھرپور رسپانڈ کریں۔اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو سیدھا میرے پاس آئیں میرے آفس کے دروازے ہر وقت آپ کیلئے کھلے رہینگے۔۔۔۔۔
