لورہ:لورہ میں میزان بینک کا افتتاح ہو نے سے پہلی بار تحصیل لورہ میں حلال بینکنگ کی سہولت عام آدمی کو میسر آئی ہے ،افتتاھی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،عوام کی جانب سے حلال بینکنگ کا خیر مقدم کیا گیا ،انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو تمام سہولیات فرائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لورہ میں میزان بینک کی برانچ کا باضابطہ افتتاح ہوا ہے ،افتتاحی تقریب میں مرکزی جامع مسجد لورہ کے مفتی نادر خان ،سنیئر بینکر چوہدری یاسین،معروف معالج ڈاکٹر جہانگیر عباسی ،ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان،،بلال حمید خان ،محمد علی خان ،سابق چیئر مین لورہ فاروق عباسی معروف بزنس مین حاجی نعیم سمیت تحصیل لورہ کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت اکی،اس موقع پر مفتی نادر خان نے اسلامی بینکنگ کے لیئے بینک کے قیام کو علاقہ لورہ کے لیئے خوش آئند قرار دیا جبکہ معروف معالج ڈاکٹر جہانگیرعباسی نے کہا کہ ایک بہترین عمارت میں بہترین مالیاتی ادارے کا قیام اہلیان لورہ کے لیئے انتہائی خوش آئند ہے اس سے عام لوگوں کو تمام سہولیات میسر ہونگی
معروف بینکر چوہدری یاسین نے کہا کہ میزان بینک کے قیام سے تحصیل لورہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے کوشش تھی کہ بینک آف خیبر کی برانچ بھی لورہ میں بنے مگر یہاں سیاسی چپقلشیں اڑے آ جاتی ہیں
معروف بزنس مین حاجی نعیم نے کہا کہ وہ سولہ سالوں سے میزان بینک کے ساتھ بزنس کر رہے ہیں اور گولڈ کارڈ کے حامل ہیں ایک تو مکمل حلال بزنس ہے دوسرا بہترین سہولیات فراہم کررہےہیں ،بینک کے قیام سے لورہ کے صارفین کو بھی بہترین سروسز میسر ہو سکیں گئیں
ایریا مینجر ہزارہ میزان بینک عالم زیب خان نے کہا کہ اہلیان لورہ کے مشکور ہیں کہ ان کی جانب سے بہترین رسپانس دیا گیا ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمام سروسز جو اسلام آباد کے سارفین کو میسر ہیں وہ لورہ کے صارفین کو بھی میسر ہونگی کیش کا کوئی ایشو نہیں ہے ،بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم ترجیحی بنیادوں پر فرائم کی جائینگی
سمندر پار پاکستانی عدیل قیصر عباسی نے کہا کہ میزان بینک کا قیام خوش آئند تاہم ہمیں یقین ہے کہ بینک انتظامیہ سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے میں کامیاب ہو گی جو زرمبادلہ تو ملک میں بھیجتے ہیں تاہم انکے گھر والوں تک وہ رقم بروقت نہیں پہنچتی
اس موقع پر ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے کہا کہ میزان بینک کے قیام سے لورہ کا چہرہ مزید نکھر جائیگا،ہماری کوشش ہے کہ صاف و شفاف لورہ دنیا کے سامنے لائیں
اس موقع پر دیگر معززین علاقہ نے بینک کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا بینک مینجر عبدالروف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم لورہ میں مثالی سروس متعارف کروائیں گے
Nice to hear
its really great news for the People of Tehsil Lora
ماشااللہ بہت اچھی کاوش ہے
وول ایک بہترین کوشش ہے۔امید ہے سرکل کی آواز بنے گا۔ہم اس اقدام كا خیر مقدم کرتے ہین.وسیم خان ۔