انٹرنیٹ کی کیبل کٹ گئی ،سروسز متاثر رہنے کا امکان

کراچی(وول نیٹ ورک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے انٹرنیٹ کی سب میرین کبیل کٹنے پر بیان جاری کردیا۔ پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کیبل کٹنے پر  متبادل بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا ہے اور اگلے چند دن میں مزید بینڈوڈتھ شامل کی جائے گی۔پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ اگلے چند دن انٹرنیٹ سروس معمولی متاثر رہنے کا امکان ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں