سیر شرقی (وول) آمدہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ڈھگان میں اہلیان علاقہ کی بیٹھک ہویی جس میں عوام علاقہ کی ایک کثیر تعداد جن میں چوہدری راشد گجر، چوہدری گفایت، چوہدری مشتاق، حاجی طارق لیراں چوہدری سیف الرحمان، چوہدری عتیق، چوہدری اعجاز،چوہدری نزیر، چوہدری خطیب،چوہدری شفایت،چوہدری ثاقب، چوہدری ماجد،چوہدری فاروق،چوہدری اسد سلطان،چوہدری منیر، چوہدری وارث،چوہدری حماد چوہدری اکرام چوہدری،چوہدری انیس گجر،چوہدری رمیض، چوہدری عامر اور دیگر نوجوان شامل تھے نے شرکت کی۔

معززین علاقہ نےمحمد مقصود صاحب کو(ڈھگان،لیراں) کی جانب سے وی سی تروڑ کے لیے بطور امیدوار براۓ کونسلر اور چوہدری ثاقب کو کسان کونسلر نامزد کر لیا گیا، تمام معززین علاقہ نے چوہدری مقصود اور چوہدری ثاقب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انتخابات میں مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر نامزد امیدوران نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ منتخب ہو پوری وی سی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اور سابقہ ممبرز کی طرح ایک خاص ٹولے کو نوازنے کی کوشش ہر گز نہیں کریں۔