لورہ:جمعرات گھنیاں کھوڑی سے لورہ آنے والی بد قسمت جیپ سیری سترال کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی جس سے تین بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گے ،حادثے کی اطلاع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،سیری سترال کی مقامی آبادی فوری طور پر جائے حادثہ پہ پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو جیپ کے نیچے سے نکالا اور لورہ گورنمنٹ ہسپتال اور آلاعظم ہسپتال لورہ پہنچایا،ہسپتال پہنچنے تک تین بچے اور چار خواتین جان کی بازی ہار چکی تھیں ۔لورہ ہسپتال میں طبی عملے نے سہولیات نہ ہونے کے باوجود جانفشائی سے انسانی جانیں نچانے کی کوشش کی تاہم شدید زخیموں کو فوری طور پر راولپنڈی منتقل کر دی
عینی شاہدین کے مطابق جب موقع پر پہنچے تو بعض خواتین جیپ سے نیچے گر کے زخمی ہو چکیں تھیں تاہم متعدد جیپ کے نیچے دبی دبی ہوئیں تھیں جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت نکالا گیا،پولیس کے مطابق 12 سالہ دختر عتیق الرحمن ساکن بٹنگی ،9 سالہ عادیہ شفیق ساکن بٹنگی،ہاجرہ ارشد دختر ارشد،نورین بی دختر محمد ندیم زوجہ شفیق ساکن بٹنگی،احمد ولد محمد فیاض ساکن میرا ڈھیری کیالہ،کوثر بی زوجہ مظہر ساکن ساملی تجال شامل ہیں جبکہ زخیموں میں اشمل حنیف،مدیحہ شفیق،عبدالمنان،شیریں بی بی ،مومنہ،راحیلہ،ثمن بی بی آمنہ بی بی ،عبد المنان ولد مظہر شامل ہیں
بدقسمت حادثے میں سب سے زیادہ نقصان گاوں بٹنگی کا ہوا ہےجہاں پر چار جنازے گے جبکہ چھ زخمی ہوئے جس کی وجہ سے بٹنگی میں کہرام مچ گیا ،مقامی افراد کے مطابق حالیہ دنوں میں روڈ کا بلیک ٹاپ ہوا ہے تاہم ٹھیکیدار نے خطرناک موڑ ہونے کے باوجود نہ تو حفاظتی دیوار بنائی اور نہ ہی وہاں کوئی بلاک رکھے
حادثے کی اطلاع ملتے ہیئ مفتی نادر خان ،بلال حمید عباسی ،پولیس تھانہ لورہ کی نفری ،چیئرمین ڈی آر سی وسیم خان ایڈوکیٹ سمیت سیاسی ،مزہبی ،سماجی اور عام شہری پہینچ گے ۔۔