اسلام آباد(وول نیوز) قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی پہلی پانچ سالہ قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے پا لیسی منگل کو منظوری کے لیے کا بینہ کے اجلاس میں پیش کی جا ئے گی پا لیسی کی منظوری سوموار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے 36ویں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی اجلاس میں عسکری حکام، وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چودھری، اسد عمر، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر معید یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے اجلاس کو پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی مشیر کو پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔ شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سکیورٹی ہو گا۔ معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔ پالسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلی مشاورت کی گئی پالیسی پر عملدارمد یقینی بنانے کے لیے فریم ورک تیار کیا گیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی سے منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی
