دوبئی ( وول نیوز ) مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کے راہنماء و سابق تحصیل ممبر شعیب عباسی پردیسیوں کی خوشیوں میں شریک ! دوبئی انٹرنیشنل سٹی میں پاک ترک ریسٹورنٹ کا افتتاح،تحصیل لورہ کے ستارے ایک چھت تلے جمع ہو گئے ۔تفضیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنماء شعیب عباسی جو متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں نے عبد الستار عباسی کے ہمراہ گزشتہ روز دوبئی انٹرنیشنل سٹی میں مسلم لیگ ن کے دیرنیہ کارکن نگری ٹوٹیال والے اکسیر عباسی اور بسویڑ والے خرم عباسی اینڈ برادرز کے پاک ترک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے میزبانوں نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید بھی کہا اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد بھی کیا ۔تقریب میں سردار فیصل یوسف گڑھی ،عامر ذوالفقار عباسی لورہ ،وقار عباسی تروڑ، جواد فضل قادر عباسی چربٹ ، چوہدری محمد فاروق پنڈاں ،شہباز قریشی ایبٹ آباد،،وقاص عباسی تروڑ، شہباز عباسی نگری ٹوٹیال،عبدالقادر عباسی نگری ٹوٹیال،عبد الطیف عباسی باوڑ سمیت دیگر احباب نے شرکت کی ۔تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے پاک ترک ریسٹورنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی ۔اس موقع پر شعیب عباسی سمیت دیگر احباب کے درمیان آمدہ بلدیاتی انتخابات بھی موضوع بحث رہے۔۔۔۔۔وول
