مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے باھمی اختلافات ختم ۔ امیدوار فائنل۔

اسلام آباد (وول نیوز)

اسلام آباد سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کے گھر ھونے والی ایک اھم ترین اور نتیجہ خیز ملاقات میں مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے دونوں دھڑوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ڈیڈ لاک کو ختم کردیا ۔
ملاقات میں سردار مہتاب ، مرتضی جاوید عباسی ، سردار اورنگزیب نلوٹھا اور شاھد خاقان عباسی نے شرکت کی ۔
ایبٹ آباد کی چاروں تحصیلوں کے لیئے امیدواروں کے نام پر اتفاق رائے کیا گیا ۔
تحصیل ایبٹ آباد کے لیئے شمعون یار عباسی ، تحصیل حویلیاں کے لیئے نبیل عباسی ، تحصیل تناول کے لیئے دلدار تنولی اور تحصیل لورہ کے لیئے افتخار عباسی کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
پارٹی ٹکٹ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بعد جاری کردیئے جائیں گے ۔۔۔
شمعون یار عباسی کے ٹکٹ کی باقاعدہ درخواست مع پارٹی ٹکٹ فیس کے مرتضی جاوید عباسی کو جمع کروادی گئی جس میں درج قواعد و ضوابط کے مطابق امیدوار کا تعلق کسی گروپ یا کسی بھی متبادل پارٹی تنظیمی اسٹرکچر اور فارورڈ بلاک سے نہی بلکہ مرکزی تنظیم مسلم لیگ ن سے ھے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں