اسلام آباد(وول نیوز) وزیراعظم عمران خان حکومتی اتحادی جما عتوں کے ارکان سے ملاقاتیں کرنے پا رلیمانی لا جز پہنچ گئےانہوں نے گرینڈ ڈیموکریٹک الا ئنس اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی ملاقاتوں میں حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہو ئے عدم اعتماد کی تحریک میں اپنی مکمل حمایت کاییقین دلایا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے اس وزئراعظم کو کو ئی یقین دہانی نہیں کرا ئی گئی وزیراعظم عمران خان نے سوموار کی شام پارلیمنٹ لاجز میں اپنی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیمو کریٹک موومنٹ الائنس کے وفد سے ملاقات کی یہ ملاقات فہمیدہ مرزا کی رہائشگاہ پر ہوئی ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی موجود تھے۔ حکومت کی طرف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ارکان قومی اسمبلی روبینہ عرفان، سردار اسرار ترین، میر احسان ریکی،مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر، ڈاکٹر شہباز گل نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاہم باپ نے کسی بھی قسم کی حمایت کا یقین نہیں دلا یا اور سوچنے کے لیے مہلت مانگ لیک