لورہ:
ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی نے سیری سترال جیپ حادثے پہ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخیموں کی طبی امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے. جمعرات کو حادثے پر نذیر احمد نے کہا ہے کہ اس حادثے نے تحصیل لورہ کی ہر انکھ کو اشکبار کر دیا ہے وہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور اہلیان لورہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے. انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو سہولیات پہنچائی جائیں اور زخمی ہونے والوں کی طبی امداد میں کوئی کسر نہ چھوٹی جائے….. وول نیوز نیٹ ورک
