العین (وول نیوز )
مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کے دس رُکنی وفد کو راؤ اکبر ساقی صدر مسلم لیگ ن العین ریجن کی رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر مصطفی مغل اور انکی پوری ٹیم سے مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کے وفد میں یونین کونسل لورہ سے عدنان عباسی ، صباءالرحمان عباسی ،یونین کونسل پھلہ سے جواد فضل قادر عباسی ، ناصر گلاب عباسی ، یونین کونسل گورینی سے عاصم حبیب عباسی ، یونین کونسل نگری اکسیر عباسی ، قادر عباسی ، یونین کونسل سیر غربی سے خرم عباسی اور یونین کونسل سیر شرقی سے وقار عباسی نے شرکت کی۔

ملاقات میں صدر مسلم لیگ ن یو اے ای مصطفی مغل سے اورسیز کے مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتکو کی گئی اور مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کو مسلم لیگ ن امارات کی مرکزی تنظیم میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور آفیشل کام مکمل ہونے کی بعد جلد ہی مسلم لیگ ن امارات کی مرکزی تنظیم کے لیے نوٹیفیکشن جاری کئے جائے گے۔