اسلام آباد(وول نیوز)موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر سپریم کورٹ آف پاکستان کے تالے کھول دیئے گئے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں موجود اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔عدالتی عملہ بھی سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گیا۔ پیپلزپارٹی کے وکیل اسپیکر رولنگ کے خلاف درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔شہباز کھوسہ نے بتایا کہ پٹیشن بلاول بھٹو اور نیر بخاری کی جانب سے دائر کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آج سماعت ہوگی یا نہیں۔شہباز کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج عوام کے حق پر کھلواڑ ہوا ہے،حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا۔اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے بلایا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو اپنے گھر پر بلایا۔
