اورسیزکی طرف سے آج لورا سیری کے مقام پر ہونے والے حادثے پر دلی دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لورہ میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئیے سخت سے سخت قانونی کاروائ عمل میں لائ جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثوں سے بچہ جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت سے بھی اپیل کرتے ہیں خدا راہ اپنی توجہ ہمارے علاقے پر بھی مرکوز کرے کب تک علاقے کی عوام کو ان کھنڈرات نما روڈوں پر موت کو گود میں بیٹھا کر سفر کرنا پڑے گا۔ پتہ نہیں ہماری سیاسی قیادت کیوں کسی اور بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے۔ امجد عباسی
