اسلام آباد (وول نیوز ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی دی ہے دوسری جانب حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہرصورت آج ہوگی خط کے معاملے پرایوان میں بحث نہیں ہوسکتی اور اسپیکر قومی اسمبلی کوئی اور ایجنڈا نہیں لےسکتے۔حکام قومی اسمبلی کے مطابق آج ووٹنگ نہ کرانے پر اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے کیونکہ 3اپریل کے ایجنڈا کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کارروائی آگے بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔
