سپریم کورٹ کی جانب سے3اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے جس کیلئے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسلام آباد پولیس کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائےگا جبکہ ریڈ زون کے اطراف احتجاج یا جشن کے لیے کسی کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ ہو گی اور اسلام آباد، پنجاب پولیس اور رینجرز کی نفری ریڈ زون میں تعینات ہو گی۔
