تروڑ ! خیبر پختنوخواء کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحصیل لورہ کی ویلیج کونسل تروڑ سے وجاہت امتیاز عباسی دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار ، یوتھ کونسلر منتخب ! ویلیج کونسل تروڑ کے غیر حتمی نتائج میں یوتھ کونسلر کی نشست پر چوہدری معین کامیاب قرار پائے تھے اس کے نتیجے کے خلاف دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی گئی

دوبارہ گنتی میں 39 ووٹوں سے وجاہت امتیاز کامیاب قرار پائے ۔۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 31 مارچ کو ہوئی تھی ۔