اسلام آباد(وول نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے) نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے صحافیوں پر امریکی سفارتکاروں سے رقم لینے کے الزامات کے ثبوت مانگ لئے،اگر کوئی صحافی اس سازش میں ملوث ہوا تو اس کیخلاف کارروائی کریں گے،الزامات جھوٹے ثابت ہوے تو عمران خان کو معافی مانگنی چاہئے بصورت دیگر پی ایف یو جے احتجاج کرے گی۔

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل کے دستخطوں سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں پر امریکی سفارتخانے سے پیسے لینے کا الزام نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،تحریک انصاف کی قیادت کو ثبوت دینے ہونگے یا احتجاج کے لیئے تیار رہیں۔۔