اسلام آباد (وول نیوز) قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔خیال رہےکہ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے۔شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، جس کے بعد قائمقام صدر میر صادق سنجرانی نے انہیں سے بطور وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا ۔اس طرح 1985 سے لاہور چمبر آف کامرس سے شروع کیئے جانے والا سفر 11 اپریل 2022 کو وزیر اعظم کے منصب پر لے آیا۔۔
