بٹنگی:مرتضی جاوید عباسی کی جیپ حادثہ میں جاں بحق ہونےوالوں کے جنازوں میں شرکت،لواحقین سے اظہار تعزیت

ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جیپ حادثے پہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے, قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے دکھ کے گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں. سیری جیپ حادثے میں سات قیمتی جانیں ضائع ہونے پر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بٹنگی میں ہونے والے جنازوں میں شرکت کی اس موقع پہ انہوں نے گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس حادثے نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے گزشتہ دنوں ہی روڈ ٹھیک ہونے کے بعد اس خونی حادثے نے ہر شخص کو غمزدہ کر دیا ہے انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ انکے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء کرے…..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں