لورہ (وول نیوز) پولیس تھانہ لورہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں اس ضمن میں پولیس نے ایس ایچ او لورہ ریاض خان کوہستانی کی سربراہی میں چھاپہ مار کر دو منشیات فروش گرفتار کر لیئے ہیں

پولیس نے محمد ارشاد ولد نزیر احمد سکنہ رحیم یار خان کو 976 گرام چرس اور محمد رمضان ولد نزیر احمد سکنہ بہاولپور سے 513 گرام چرس ،برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔واضح رہے گزشتہ دنوں ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی جانب سے تھانہ لورہ میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں بھی عام لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔۔۔۔