الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کا انتخاب ,سہیل عباسی صدر, سردار راشد خان جنرل سیکرٹری منتخب

ایبٹ آباد()الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کا انتخاب ,سہیل عباسی صدر, سردار راشد خان جنرل سیکرٹری جبکہ جمعہ خان سیکرٹری فنانس منتخب . تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کی سابقہ باڈی کی تحلیل کے بعد نئی کابینہ منتخب کر لی گئ ہے .جنرل باڈی اجلاس ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نئی کابینہ میں زبیر اعوان کو نائب صدر اور مظہر حسین کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے ,نئی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ آزادی اظہار رائے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا .اجلاس میں آج ٹی وی کے شاہد چوہدری,سماء نیوز سے عاطف قیوم ,اے آر وائی نیوز سے محمد اشفاق, بول نیوز سے سردار راشد ,ہم نیوز سے سہیل عباسی, 92 نیوز سے عادل عباسی ,روز نیوز سے نعیم اعوان ,24 نیوز سے سردار عرفان,پبلک نیوز سے عاطف خان ,جی ٹی وی سے حمد اللہ ,جی این این سے سردار فیضان,نیوز ون سے عمران زمان ,آبتک نیوز سے ثاقب خان سمیت دیگر نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں