لورہ ! تحصیل لورہ میں ڈوپلمنٹ ورک کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا اہتمام کیا جا رہا ہے کھلی کچہری 23 جون دن 11 بجے ہائیر سیکنڈری سکول لورہ میں ہو گی جس میں ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ، ایکسین یسکو رورل ڈویژن ،ایکسین پیسکو کنسٹریکشن ڈویژن، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ایبٹ آباد،ایکسین پیڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ، ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر میل و فی میل ایبٹ آباد ،ڈائریکٹر اسپورٹس آفیسر ایبٹ آباد سمیت 14 محکموں کے ضلعی حکام شریک ہونگے !کھلی کچہری میں تحصیل لورہ کی ترقی و مسائل کے حل کے حوالے سے سوال و جواب ہونگے ! اہلیان تحصیل لورہ بالخصوص نو منتخب تحصیل و ویلیج کونسل نمائندگان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ وہ عوامی مسائل کو اس فورم پر اجاگر کریں ! وول نیوز
