لورہ (وول نیوز ) اہلیان سماں گڑاگا کے لیئے اچھی خبر ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پسی نالی پنجاب بارڈر تا سماں گڑاگا پی سی روڈ کے لیئے پاک بی ڈبلیو ڈی نے اپنا سورے مکمل کر لیا ہے ،مزکورہ منصوبے پر دو کروڑ 21 لاکھ 58 ہزار روپے خرچ ہونگے ، مزکورہ منصوبے کو پی سی ون کے لیئے بھجوا دیا گیا ہے جس کے بعد فنڈز کی فراہمی اور ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہو جائے گا ، مزکورہ منصوبے سے اہلیان سماں گڑاگا کے لیئے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئیگی

واضح رہے کہ یونین کونسل گورینی کے گاوں سماں گڑاگا ، بنواڑی، دناہ اور پھر لورہ کا لنک بحال ہو جائیگا اسی طرح اگلے مرحلے میں سماں گڑاگا تا لورہ لنک روڈ کا منصوبہ زیادہ قابل عمل ہو سکتا ہے ۔۔۔