لورہ (وول نیوز ) 8ویں محرم الحرام کا تحصیل لورہ کا مرکزی جلوس مخصوص راستوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے ! جلوس کے راستوں کی صفائٰی گزشتہ روز ہی تحصیل ایڈمنسٹریشن لورہ نے کر دی تھی

جبکہ تھانہ لورہ پولیس کے ایس ایچ او ریاض خان کوہستانی نے جلوس کے راستوں کے حوالے سے پہلے ہی فیلڈ ورک مکمل کر لیا تھا ۔ جلوس کے راستے میں آنی والی ممکنہ رکاوٹوں کو وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا جلوس مخصوص راستوں سے گزرتے ہوئے پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا

واضح رہے کہ 8ویں محرم الحرام کا تحصیل لورہ بھر کو مرکزی جلوس امام بارگاہ لورہ سے برآمد ہوتا ہے جس میں اردگرد کے تمام علاقوں سے شرکاء جلوس میں شرکت کرتے ہیں اسی لیئے اسے مرکزی جلوس قرار دیا جاتا ہے ۔ اس دوران جلوس کے شرکاء نے نواسہ رسول مقبول ﷺ کو پرسا دیا ۔

علاوہ ازیں ضلعی انتطامیہ ایبٹ آباد نے تحصیل لورہ کے مرکزی جلوس کے لیئے فول پروف سیکیورٹئ انتظامات کو یقینی بنایا اس موقع پر اعلی پولیس حکام سمیت محکمہ صحت ، ریسیکو اہلکار ، ٹی ایم اے اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکام موجود تھے

ٹریفک وارڈنز ایبٹ آباد نے جلوس کے روٹ کو پہلے ہی کلیئر کر دیا تھا تاہم موقع کی مناسبت سے ٹریفک وارڈنز کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود رہے ۔ وول
جبکہ