تحصیل لورہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انتہائی تجربے کار، کہنہ مشق، ذہین، ہنس مکھ اور ملنسار آفیسر انجینئر فواد احمد عباسی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایس ای سی اینڈ ڈبلیو کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے موصوف فواد احمد عباسی تحصیل لورہ کی یونین پھلہ کے گاؤں روپڑ کے رہائشی ہیں موصوف قابل ،محنتی، خوش اخلاق آفیسر ہیں وہ آجکل ایبٹ آباد سی اینڈ ڈبلیو ایکسین بلڈنگ ڈویژن تعینات ہیں فواد احمد عباسی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نثار احمد عباسی کے صاحبزادے ہیں انہوں بطور ایس ڈی ای او گریڈ 17 سے سی اینڈ ڈبلیو اپنی سروس کا آغاز کیا اور اس دوران انہوں صوبے کے مختلف اضلاع میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے جس پر محکمہ ان قابلیت، ہارڈ ورک کو مد نظر رکھتے گریڈ 18 میں بطور ایکسین سی این ڈبلیو ترقی دی انہوں بطور ایکسین ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں میں اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دئیے محکمہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، لگن، محنت کو دیکھتے ہوئے ایس ای سی این ڈبلیو عہدے پر گریڈ 19 میں ترقی دے دی اس شاندار کامیابی پر وول نیوز اہلیان تحصیل لورہ کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ثمرات سے تحصیل لورہ کو بھی مستفید کرینگے ۔۔۔وول نیوز
