لورہ:تحصیل لورہ کے مختلف دیہاتوں میں پے در پے ٹریفک حادثات پر سمندر پار پاکستانیوں اور سول سوسائٹی لورہ نے ڈی آئی جی ہزارہ, ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد سے لورہ میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی تعنیاتی کا مطالبہ کر دیا.سول سوسائٹی لورہ نے گزشتہ روز سیری سترال میں ہونے والے جیپ حادثے میں سات انسانی جانوں کے ضیاع پہ سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اب جبکہ لورہ تحصیل بن چکی ہے تو لورہ میں ٹریفک پولیس کے اہلکار تعنیات کیے جائیں مزید براں سول سوسائٹی نے گاڑیوں کی فٹنس پرکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

سول سوساہیٹی نے ٹریفک پولیس کا مطالبہ کیا لیکن اگر یہ مطالبہ منظور کر لیا گیا تو سب سے پہلے ھم سب ٹریفک پولیس کے خلاف بھی کھڑے ہو جاہیں گے کیونکہ اکثریت کے پاس ڈراہیونگ لاہیسنس نہیں گاڑیوں کی حالت سب کے سامنے ہے من مانے کرایے سب کے سامنے ہیں کرایا نامہ اور قانون پر عمل کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں
Agreed