ایبٹ آباد :عزم و ہمت کے سو دن کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے پرچم کشائی کی، متعلعہ محکموں اور ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پولیس ، ڈاکڑز، پیرا میڈیکس اور اس مرض سے نمٹنے کیلئے ہمارے ادرواں نے دن رات دیکھے بغیر محنت کی او پر وہ لائق تعریف ہیں ،کمشنر ہزارہ ڈویژن کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدامد کروانے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کردار انتہائی مثبت اور کلیدی رہا، فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ اور کمشنر ہزارہ ڈویژن نے کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے پاس دعائے مغفرت کی اور پھول پیش کئے، 4 جولائی کو خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں آج عزم و ہمت کے سو دن کے عنوان سے دن منایا گیا تھا

بس اگر کچھ نہ کر سکے تو بےچارے مسکین دل کا روگ ڈی ٹائپ ہسپتال لورا والے۔
ڈی ٹائپ ہسپتال کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں بھی سوکن ہی بنی رہی۔
دو رسیاں کھمبوں سے باندھ کر اوپر ایک بینر چپکا کر کے کوروناوائرس کے خلاف عظیم کارنامہ سر انجام دیا اور مریضوں کو ڈرا ڈرا کر ڈی ٹائپ ہسپتال سے ہی دور رکھا کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔