سندھیاں روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار خونخوار چیتے کی زد میں آ گے ۔تفصیلات کے مطابق سندھیاں کے رہائشی مراد علی شاہ اپنے دوست سترہ میل کے رہائشی مدثر عباسیکے ہمراہ جا رہے تھے کہ خونخوار چیتے نے حملہ کر دیا جس سے دونوں زخمی ہو گے ،اطلاعات کے مطابق دونوں زخمی نوجوانوں کو مری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ چیتے کی جانب سے ماضی میں بھی متعدد افراد پر حملوں اور جانوروں کو نشانہ بنانے کی شکایات موصول ہو چکی ہیں تاہم پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار چیتے کی زد میں آئے ہیں اس خبر سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،مقامی افراد نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ خونخوار چیتے کو پکڑا جائے تاکہ مقامی آبادی بلا خوف و خطر سفر کر سکے ۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک
