ویلیج کونسل ڈھیری کیالہ تحصیل لورہ کے معروف سماجی و سیاسی کارکن لیاقت عباسی سی نے ایم پی اے پی کے 36 نذیر عباسی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں نذیر عباسی، راجہ فضل الرحمان، سردار خرم شہزاد، عمران عباسی، چوہدری شبیر، سردار وقاص، ایس ایم ٹی تحصیل لورہ کے صدر فہد احسان عباسی، عالمگیر عباسی، محمد علی خان، خالد عباسی، زاہد عباس، اظہار عباسی، راجہ گلناز، مظہر عباسی، فیصل اخلاق عباسی، گوہر حبیب خان عقیل عباسی، وسیم روف عباسی، راحیل عباسی، یاسر عباسی معروف صحافی اصغر چودھری کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی.
لیاقت عباسی نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے کے مسائل اور محرومیوں کو دور کرنے میں نذیر عباسی اہم کردار ادا کریں گے.
اس موقع پر نذیر احمد عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیب حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا . ان کا کہنا تھا کہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید غم ہے. بدقسمتی سے گاڑیوں کی فٹنس کوچک کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں.
لورا گھوڑا گلی روڈ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس روڈ کو نظر انداز کیا گیا تاہم انہوں نے اس روڈ پر خصوصی توجہ دی اور میں خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ موجودہ بجٹ میں اس روڈ کے لئے فنڈز منظور ہو گئے ہیں. شاہ مقصود کی طرف سے اس روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی گھوڑا گلی سائیڈ کی طرف سے بھی شروع ہوگا. ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نالی گلی اور تختی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور میگا پراجیکٹس کو ترجیح دیتے ہیں. اسی وجہ سے منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے میں نے تحصیل کو فنکشنل کرنے پر زور لگایا یا اس کے علاوہ ڈگری کالج سیری بلیک ٹاپ گڑھی اور راہی روڈ کا بھی کام کروایا. مزید ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے انہیں اپنے دو سال کے بجائے پچھلے پینتیس سال کا جواب دینا پڑتا ہے.