ٹائیں گلی میں 22 جون کو پراسرار طور پر فوت ہونے والی جوانسالہ خاتوں کی موت کے حقائق جاننے کے لیئے قبر کشائی کل بدھ کو ہو گی ،پولیس تھانہ لورہ نے مقتولہ خاتون کی قبر پر پہر لگا دیا ہے ۔واضح رہے کہ 22 جون کو لیراں والے شعبان کی دختر جسکی شادی ٹائیں گلی کے رہائشی محمد نوید سے ہوئی تھی پراسرار موت واقع ہوئی تھی ،موقع پر خاتون کی موت کو خود کشی یا حادثہ قرار دیکر پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا تھا تاہم بعد میں وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات کے لیئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے قبر کشائی کی اجازت دی ہے ۔۔وول نیوز نیٹ ورک
