بوڑھے باپ کی شہزادی:ناحق مبینہ قتل کے بعد قبر میں بھی سکون نہ مل سکا

لورہ:تھانہ لورہ کی حدود ٹائیں نڑیلہ گلی میں 22 جون کو پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی جوانسالہ دختر محمد شعبان کی موت کے حقائق جاننے کے لیئے 17 روز بعد عدالت کے حکم پر قبر کشائی کی گئی جس سے ہر شخس افسردہ ہے ،پولیس کی بھاری نفری نے عدالت کے حکم پر گزشتہ روز ہی قبر پر پہرا لگا دیا تھا ،ضروری انتظامات کے بعد بدھ کو مبینہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ ایک ہفتے تک موصول ہو گی ،جوانسالہ خاتون کے مبینہ قتل پر ہر شخص نہ صرف دکھی ہے بلکہ پوری آبادی کا مطالبہ ہے کہ مبینہ قاتل کو جلد سے جلد قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے۔گزشتہ 17 روز سے مقامی ابادی اور پولیس تھانہ لورہ معاملے کہ تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ابھی تک معاملے کی الجھی گھتیاں سلجھ نہ پائی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں