لورہ:تھانہ لورہ کی حدود ٹائیں نڑیلہ گلی میں جوانسالہ خاتوں کی پر اسرار موت کا سراغ لگانے کے لیئے گزشتہ روز عدالت نے قبر کشائی کا حکم دیا

جس پر بدھ کو ٹی ایم اے لورہ کے عملے نے قبر کشائی کے لیئے اپنے خدمات سر انجام دیں۔ٹی ایم اے لورہ نے قبر کشائی کے لیئے پہلے مناسب پردے کا بندوبست کیا جس کے بعد ٹی ایم اے لورہ کے اہلکاروں نے قبر کو کھود کے تابوت باہر نکالا
قبر کشائی کے موقع پر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود رہی تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیئے پولیس تھانہ لورہ کی نفری بھی موقع پر موجود رہی
واضح رہے کہ 22 جون 2020 کو مسماۃ دختر محمد شعبان کی پراسرار موت واقع ہوئی تھی جسے اس وقت دفنا دیا گیا تھا تاہم بعد میں وڈیو وائرل ہونے کے بعد مبینہ مقتولہ کے والد نے مقامی افراد کے ہمراہ تھانہ لورہ میں درخواست دی تھی