ٹی ایم او لورہ ملک فراست کا لورہ بازار کا دورہ،کرورنا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

لورہ:ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے لورہ بازار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف دوکانوں میں حالیہ کرورنا کے باعث اپنائی جانے والی ایس او پیز کا جائزہ لیا ،ملک فراست اعوان نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے

علاوہ ازیں ٹی ایم او نے روڈ ساہیڈ پر سیمنٹ بجری سمیت دیگر تجاوزات رکھنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا ،اس موقع پر ملک فراست اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عام آدمی کی گزرگاہوں کو مکمل طور پر واگراز کروایا جائے گا جبکہ جس دوکان کے سامنے گزرگاہ پر اضافی سامان پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائیگی

مزید براں عمر اصغر فاونڈیشن کی جانب سے بازار میں ہاتھ صاف کرنے کے لیئے لگائے جانے والے ہینڈ واشر کا جائزہ بھی لیا ،واضح رہے کہ ٹی ایم اے لورہ کا عملہ ان ہینڈ واشرز کو ری فل کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں