حویلیاں : کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کرونا وائرس سے شہید ہو گئے نوجوان ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی حویلیاں پیپلز پارٹی کے رہنما اور گورنمنٹ کنٹریکٹر مقصود قریشی کے صاحب زادے ہیں اور حال میں ایم ۔بی۔بی ۔ایس کر کے حویلیاں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے گزشتہ دس روز قبل ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کو کرونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر انھیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا گزشتہ روز ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی اور آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور کرونا وائرس سے شہید ہوگئے ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی نوجوان العمر ہونے کے باوجود ایک نرم اور سادہ طبیعت کے مالک تھے اور ہمیشہ اپنے مریضوں کو خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے والے انسان تھے
