سردار فضل رازق خان عباسی مرحوم:ایک عہد ساز شخصیت

ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہمسردار فضل رازق خان مرحوم ایک عہد ساز شخصیتسردار فضل رازق خان عباسی(مرحوم) کا تعلق لورہ کے گاوں سیری سے تھا-آپ قومی سطح کی  مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک تھے – آپ  مری اور ہزارہ کی پہلی شخصیت تھے جو جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ کے  ممبر بنے – آپ ممبر فىڈرل کونسل آف پاکستان کے ساتھ ساتھ ممبر سٹىنڈنگ کمىٹى وزارت سیاحت, وزارت کھىل اور ثقافت کا اھم حصه رهے – آپ نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا اور لورہ میں مختلف سرکاری اداروں کے لیئے زمین اپنی ذاتی ملکیت میں سے دی -ان نمایاں خدمات کے علاوہ بیشتر فلاحی کام آپ کا اعزاز ھیں -سردار فضل رازق خان مرحوم ہزارہ کی ان چیدہ چیدہ سیاسی شخصیات میں سے ایک ہیں جن کا نام تاریخ میں سنہرے الفاظ کے ساتھ لکھا جا رہا ہے, سرکل لورہ کا یہ اعزاز رہا ہے کہ ہزارہ کی سیاست کا گڑھ قیام پاکستان سے قبل بھی سیری اور نگری ٹوٹیال میں رہا ہے, ہمارا تابناک ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ ہماری سیاست قیادت معاملہ فہم اور اعلیٰ اوصاف کی مالک رہی ہے. اج بھی حکومتی ایوان ہوں یا بیوروکریسی کی بند فائلیں ہوں, سردار فضل رازق خان مرحوم جیسی شخصیات تحصیل لورہ کے ماتھے کا جھومر قرار دی جا رہی ہیں, ماضی کی انہی قیادتوں کی وجہ سے تحصیل لورہ کا نام پوری دنیا میں روشن ہے آج اپنے آپ کو پسماندہ علاقہ کے شہری قرار دینے والے میرے لورہ سرکل کے باسیوں سے دست بدستہ التماس ہے کہ اپنے اپ میں فخر محسوس کریں ہماری ماضی کی قیادت نے ہمارے نام کو روشن کیا ہے اگر پسماندگی دیکھنی ہے تو ہزارہ کے دیگر علاقوں کا موازنہ سرکل لورہ سے کر لیں, سرکل لورہ اپ کو ان کے مقابلے میں پیرس لگے گا اور تاریخ کے صفحوں کو لازمی کھنگال لیں وہاں سے اپ کو برصغیر کے ہیرے ملیں گے جن کا تعلق اسی دھرتی سے نکلے گا. سردار فضل رازق خان مرحوم کی برسی کے موقع پہ وول نیوز نیٹ ورک اپنے اس عظیم محسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہے کہ رب کریم آپ کی کامل مغفرت فرمائے -آمین ثمہ آمین۔۔۔۔وول نیوز نیٹ ورل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں