لورہ :اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر وکیل مدثر لطیف عباسی تحصیل لورہ کے سیکرٹری گڈ گورننس لگا دہیے گے.

سینٹرل سیکرٹری و خیبر پختون خواہ سیکرٹری گڈ گورننس کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مدثر لطیف عباسی تحصیل لورہ میں گڈ گورننس کے معاملات دیکھیں گے اور اس کی رپورٹ براہ راست صوبائی حکومت کو ارسال کریں گے واضح رہے کہ مدثر لطیف عباسی دھرتی لورہ کے سپوت ہیں ان کا آبائی گاوں میان یونین کونسل سیر غربی ہے پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور اسلام آباد کی مشہور لاء فرم لیگل فاہیو کے پارٹنر ہیں. مدثر لطیف عباسی کے بڑے بھائی تحصیل لورہ کے پہلے سی ایس پی آفیسر ہیں جبکہ چھوٹے بھائی مبشر عباسی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے یوتھ ممبر ہیں.وول نیوز نیٹ ورک انکی تعیناتی کو تحصیل لورہ کے لیے نیک شگون تصور کرتا ہے….