ڈھیری کیالہ:حالیہ وبائی صورتحال اور رمضان المبارک کے ریلیف آپریشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والی تحصیل لورہ کے نوجوانوں کی مثالی یونیٹی آف ڈھیری کیالہ کی بیٹھک یاسر زراب عباسی کے گھر میں منعقد ہوئی جس میں ریلیف فیز ٹو کے مختلف امور پر غور کیا گیا .بیٹھک میں اظہر عباسی, عاطف عباسی, ناصر عباسی, حسنین عباسی, طلال عباسی, وحید عباسی, انجم عباسی اور عازب عباسی نے بھی شرکت کی. یونیٹی کے بعض ارکان مصروفیت کے باعث شریک نہ ہو سکے,

بیٹھک میں سب سے پہلے ڈھیری کیالہ کی معروف شخصیت ماسٹر جمعہ خان کی رحلت پہ افسوس کا اظہار کیا گیا اور انکی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گی. بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے اتوار کو دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں دیگر امور بھی زیر بحث لائے جائینگے. ڈھیری کیالہ کی سطح پہ مستحق افراد کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا جبکہ مختلف محلوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا.. وول نیوز نیٹ ورک