دہشت گردوں سے مقابلے میں چار جوان دھرتی ماں پہ جان نچھاور کے گے،تمام دہشت گردوں کا صفایا

اسلام آباد :شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کا صفایا کردیا.

اتوار کو
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے بویا سے 8 کلومیٹر دور ویزدا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف پاک فوج نے کارروائی کے دوران ‘جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس میں سپاہی محمد اسماعیل خان ,سپاہی رضوان خان. سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجہ وحید احمد نے جام شہادت نوش کیا سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں