مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس:آرگنائزنگ صدر تحصیل لورہ کے لیئےافتخار عباسی کا نام متفقہ طور پر پیش کر دیا گیا

ایبٹ آباد :مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت تحصیل لورہ کے ٹکٹ ہولڈر لیگی امیدواروں کا مشاورتی اجلاس, تحصیل لورہ کی تنظیمی صدر کے لیے افتخار عباسی کا مشترکہ طور پہ نام پیش کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق پیر کو ایم این اے جناب مرتضی جاوید عباسی کی رہائش گاہ ایبٹ آباد میں تحصیل لورہ کی چھ یونین کونسلز کے مسلم لیگ نواز کے تمام سابق ٹکٹ ھولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا جس کے لیے یونین کونسل پھلہ سے فضل ر حیم خان عباسی ، اسماعیل عباسی یونین کونسل لورہ سے افتخار خان عباسی , اظہر عباسی یونین کونسل گورینی سے مظہر عباسی اور اشتیاق عباسی یونین کونسل نگری ٹوٹیال سے قدیر احمد , یونین کونسل سیر شرقی سے رائیس عباسی اور شعیب عباسی یونین کونسل سیر غربی سے طاہر جاوید عباسی اور وحید عباسی کو تحصیل لورہ کی پارٹی تنظیم سازی کے لیے مشاورت کے لیے دعوت دی گئ تھی تاہم اجلاس میں مظہر عباسی ،اشتیاق عباسی اور اظہر عباسی نے شرکت نہ کی۔ ان کے علاوہ تمام ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔اور تمام ممبران سابق ٹکٹ ھولڈرز بلدیات نے متفقہ طور پر سیکٹری جنرل مسلم لیگ نواز خیبر پختون سے گزارش کی کہ آپ کی ہدایت پر 6 ماہ قبل تمام 6 یونین کونسلز کے تمام مسلم لیگی ورکرز سے مشاورت کے بعد ھم آرگنائزنگ صدر تحصیل لورہ کے لیے افتخار احمد خان عباسی کا نام پیش کرتے ھیں ۔ افتخار خان عباسی مسلم لیگ نواز تحصیل لورہ کے مخلص اور غیر متنازعہ ورکر ھیں ۔انہوں نے ھمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ھمیشہ ورکرز کو متحرک رکھا اور پارٹی پروموشن پر یقین رکھا۔ جس پر سیکٹری جنرل مسلم لیگ نواز خیبر پختون خواہ نے ان کو بھرپور یقین دہانی کرائ کہ انشاءاللہ تحصیل لورہ کے تمام مسلم لیگی ورکرز کی رائے کا احترام کیا جائے گا ۔اور اس پر تحصیل لورہ کی آرگنائزنگ کمیٹی بنائ جائے گئ۔جو تحصیل لورہ کی تمام 6 یونین کونسلز میں ھر یونین کونسل کی تنظیم سازی کرے گی۔۔۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں