مرتضی جاوید عباسی اسمبلی میں پھٹ پڑے ،حکومت کو چیلنج

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے ٹورازم تباہی کے دھانے پہ پہنچ چکا ہے ،حالیہ کرونا وبا کے باعث انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے اسپیکر صاحب کی ڈائریکشن کے باوجود ابھی تک حکومت میٹنگ نہیں بلا سکی ۔انہوں نے کہا کہ ٹورازم میں مری و پنجاب کا حصہ 15 فیصد ،گلیات و خیبر پختونخواء کا 35 فیصد جبکہ گلگت بلتستان کا سارا نحصار ٹورازم پر ہے حکومت ریلیف کا اعلان کرے ،انہوں نے کہا کہ ٹورازم کی پہچان پی ٹی ڈی سی موٹلز کو بند کرنا ایک سازش ہے پورئ دنیا میں یہ پاکستان کی پہچان ہیں ،18 ویں ترمیم کے تحت حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں ہے یہ صوبوں کو منتقل ہونے چاہیں تاہم بیک جنبش قلم چار سو ملازمین کو فارغ کر دیا گیا

یہ حکومتی خزانے پر بوجھ نہیں تھے بلکہ پی ٹی ڈی سی اپنے وسائل خود پیدا کرتا ہے ،حکومت نے نہ تو سابقہ بجٹ میں اور نہ ہی اس بجٹ میں ان کے لیئے کوئی بجٹ رکھا انہوں نے کہا کہ فلش مین ہوٹل پرائم لوکیشن میں ہے اسے کیوں بند کیا گیا ؟حکومت اپنوں کو نوازنے کے لیئے انہیں اونے پونے داموں فروخت کرنا چاہتی ہے ۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں