ایس ایچ او لورہ نواز خان ان ایکشن

لورہ:ایس ایچ او تھانہ لورہ نواز خان نے نفری کے ہمراہ ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایات کے مطابق لورہ بازار اور گردونواح سے آنے والی گاڑیوں میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے بغیر ماسک کے ڈرائیونگ اور سفر کرنے والوں کو سخت تنبیہ کی ہے کہ افسران بالا کے حکم کے مطابق حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا. علاوہ ازیں لورہ بازار میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے ایس ایچ او نے واضح کیا کہ کل سے حکومتی ایس او پیز پہ سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا اس لیے عوام اپنی اپنے خاندان کی حفاظت کو مقدم جانتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ بازاروں کا رخ کریں اور سفر کریں….. وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں