لورہ:صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل لورہکی انتظامیہ نے بقرہ عید کے جانوروں کی خریداری کے لیئے بکرا منڈی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ٹی ایم اے لورہ نے سرفراز خان سکول کے ساتھ ہی ّّعید کے لیئے بکرا منڈیٗٗ قائم کریگی جو ہفتہ18 جولائی سے عید کی رات تک قائم رہے گی ،۔ٹی ایم اے کی نامزد منڈی کے علاوہ لورہ بھر میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہو گی جس کے لیئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے دفعہ 144 پہلے ہی نافذ کر دیا گیا ہے ۔ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان کے مطابق سڑک کنارے یا بازار میں کسی بھی جگہ جانوروں کی فروخؒت پر سخت ایکشن ہو گا اور بھاری جرمانے بھی عائد کیئے جائینگے۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک
