ٹائیں نڑیلہ گلی:مقتولہ کوثر بی بی کا اندھا قتل،مقدمہ درج ،تین ملزمان گرفتار

لورہ:تھانہ لورہ پولیس نے 22 جون کو پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی خاتوں زوجہ محمد نوید کے مبینہ قتل کا مقدمہ باالاخر گزشتہ روز زیر دفعہ 302 کے تحت درج کر لیا ہے اور مقدمے میں نامزد ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔مقتولہ کوثر بی بی کی پراسرار موت پورے علاقہ تحصیل لورہ کے لیئے تشویش کا باعث بن چکی تھی موت کے بعد وائرل ہونے والی وڈیو نے تہکہ دیا تھا ہر انکھ اشکبار تھی ج جس کے بعد مقامی آبادی کے دباو اور مقتولہ کے والد کی جانب سے تھانہ لورہ میں دی جانے والی درخواست پر کاروائی چلتی رہی تاہم اندھے اور پراسرار مبینہ قتل کا سراغ نہ لگ سکا ،بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیئے قبر کشائی کی گی جس کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون کی موت گلے کے پھندے کے باعث ہوئی ۔پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے،پولیس زرائع کے مطابق ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں