لورہ:میجر جنید عمران عباسی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر کے تحصیل لورہ کو منفرد اعزاز بخشا. تفصیلات کے مطابق میان یونین کونسل سیر غربی سے تعلق رکھنے والے میجر جنید عمران عباسی نے چین میں ہونے والے 12 ممالک کے ٹینک ٹریننگ ملٹری کورس میں پہلی پوزیشن پاکستان کے نام کرتے ہوئے ملٹری کمانڈنٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے میجر جنید عمران عباسی پہلے غیر ملکی فوجی ہیں جنہیں پاسنگ آوٹ پریڈ میں تقریر کے لیے بلایا گیا اہلیان تحصیل لورہ اس بڑے اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں…..
