مرتضیٰ جاوید عباسی کا دورہ لورہ:بلنگڑہ واٹر سپلائی اور کھوئیاں روڈ کے حوالے سے اہم اعلان

لورہ:مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کھوہیاں روڈ کو ترجیحات میں شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ضلعی و تحصیل نو منتخب قیادت کو تلقین کی کہ عوامی ایشوز کو اجاگر کیا جائے, بلنگڑہ واٹر سپلائی کو جلد مکمل کروانے کی یقین دھانی کرائی گی. اتوار کو اپر سیری میں قیصر ندیم عباسی کے گھر مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ سے خطاب میں انہوں نے ضلعی صدر ملک مہابت اعوان سمیت تحصیل لورہ کے صدر افتخار احمد عباسی کو ذمہ داریاں سھنبالنے

پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا کہ مسلم لیگ ن کا منشور ہی عوامی خدمت ہے


ہم ملک میں آئین قانون اور جمہوریت کی بالادستی کی بات کرتے ہیں نئی منتخب قیادت پہ بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں.
انہوں نے کہا کہ ہم نے لورہ میں میگا پراجیکٹ مکمل کروائے ہیں, دناہ روڈ. گھمبیر رکھالہ روڈ سمیت درجنوں منصوبے ہیں


لورہ گھوڑا گلی روڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے ہم فلور اف دی ہاوس پہ بھی بات کریں


نڑہوتر کھوہیاں روڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھوہیاں کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں جیسے ہی انہیں فنڈز ملتے ہیں ترجیحات میں کھوییاں روڈ کو رکھا جائے گا علاوہ ازیں بلنگڑہ واٹر سکیم کے لیے انہوں نے مقامی افراد کی ڈیمانڈ کے مطابق پائپ فراہم کر دہیے ہیں کارنر میٹنگ میں تحصیل صدر افتخار احمد عباسی, صوبیدار (ر) فرمان ,قیصر ندیم عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی… وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں