صوبائی حکومت کے حکم پر اور تحصیل میونیسیپل آفیسر لورہ ملک فراست اعوان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفسیر لورہ عمران خان تنولی کی زیرِ نگرانی عام لوگوں کی سہولت کے لئے ، ٹی ایم اے لورا میں سرفراز اسکول کے قریب شہر کے آغاز میں “عید کے لئے بکرا منڈی” قائم کر دی گی ہے۔،انشاء اللہ بروز سوموار یہ منڈی مکمل فحال completely Functional ہو گی۔
منڈی میں آنے والے تمام معززین کو بتایا جاتا ہے کہ یہ منڈی آپ لوگوں کی سہولت کے لئے بنائی گئی ہے۔جہاں پر ہر شخص اپنی حیثیت اور توفیق کے مطابق جانور خرید سکتا ہے۔تحصیل لورہ کے وجود قیام کے بعد پہلی اور سب سے بڑی مویشی منڈی یے۔ہم سب نے مل کر اسے مزید اچھا اور بہتر کرنا ہے۔ مذید یہ کہ منڈی میں آنے والی تمام گاڑیوں کےیے پارکنگ کا قیام ہو چکا ہے۔ جانوروں کو جمع کرنے کے لیے مختص کی گئی جگہ تیار یے۔منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کا تعین اور قیام کر دیا گیا ہے۔ٹی-ایم-اے سٹاف کے لیے سٹاف کیمپ اور سٹاف وہیکل کے لیے پارکنگ مختص کر دی گئی ہے۔پینے کا صاف پانی منڈی کے اندر موجود ہو گا۔ منڈی کے اندر کسی بھی شہری کو کوئی ۔مسئلہ ہو تو سٹاف کیمپ میں موجود نمائندہ آپ کی رہنمائی کرے گا۔ منڈی میں آنے والی تمام گاڑیوں کو اور جانوروں کو کلوریشن سپرے “”محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ “” تحصیل لورہ کی جانب سے کی جاے گی۔
منڈی میں آنے والے تمام معززین کو بتایا جاتا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں۔ اور موجودہ وباء کرونا وائرس سے حفاظت کرنی ہے اور اس کو ختم کرنا کردار ادا کریں۔
منڈی جو عید کی رات تک شروع ہوگی۔ ٹی ایم اے کی نامزد منڈی کے علاوہ کسی بھی جگہ پر خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔لہزا تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا اخلاقی اور قانونی احترام کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں۔
اس سلسلے میں دفعہ 144 پہلے ہی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے ذریعہ نافظ کر دی گئی ہے۔
سڑک کنارے یا شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی ۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے یا جانوروں کو ضبط کرلیا جائے گا۔
لہزا مطلع رہیں۔
