تحصیل لورہ کے لیگی راہنماوں کی جانب سے ضلعی قیادت کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کے سرکردہ راہنماوں نے نو منتخب صدر مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد ملک مہابت اعوان اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے

صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یونین کونسل پھلہ انعام عباسی ،سجاد عباسی اور دیگر نے منتخب قیادت کو پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے ان کے انتخاب کو پارٹی کے لیئے نیک شگون قرار دیا

اس موقع پر سابق صدر یوتھ ونگ سجاد عباسی نے کہا کہ ملک مہابت اعوان اور ذوالفقار جاوید عباسی کا انتخاب مسلم لیگ کے نظریاتی کارکنوں کے موقف کی فتح ہے ۔۔۔انہوں نے سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواء مرتضیٰ جاوید عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں