تحریک انصاف امریکہ کی جانب سے تحصیل لورہ میں ریلیف آپریشن،متعدد گھرانوں میں امداد تقسیم

لورہ :تحریک انصاف امریکہ کے صدر جوہن شبیر اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی واشنگٹن شاہد عباسی کی جانب سے لورہ میں ریلیف فوڈ پیکیج تقسیم کیے گے امریکی شہری ٹاوڈ نے 80 کے لگ بھگ خاندانوں میں فوڈ پیکٹ تقسیم کیے اس موقع پہ تحریک انصاف کے انجم ذہید عباسی سمیت دیگر بھی موجود تھے

حالیہ وبائی صورتحال کے تناظر میں مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکٹ تقسیم ہوئے امریکی شہری ٹاوڈ پی ٹی آئی امریکہ کے صدر کے دوست ہیں جن کی ایماء پہ انہوں نے لورہ میں ریلیف آپریشن میں حصہ لیا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں