لورہ :مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی:چوہدری جمال تحصیل لورہ کے لیے جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر نامزد کر دیئے گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو صدر تحصیل لورہ افتخار احمد عباسی کی رہائش گاہ پر تحصیل لورہ کی چھ یونین کونسلز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری برادری کے نمائندہ وفود نے شرکت کی

اس موقع پر ایک 25 رکنی مشاورتی کمیٹی بنائی گی جس نے جنرل سیکرٹری کے لیئے ڈگان والے چوہدری جمال کا نام متفقہ طور پرمنظور کیا جس کو چوہدری نعیم نے ایوان کے سامنے پیش کیا ایوان نے متفقہ طور پر چوہدری جمال کی نامزدگی کی منظوری دی ۔اس موقع پر سیر شرقی ،سیر غربی،نگری ٹوٹیال ،گورینی ،یونین کونسل لورہ اور یونین کونسل پھلہ کے لیگی راہنماء موجود تھے

اپنے خطاب میں تحصٰیل لورہ کے صدر افتخار احمد عباسی نے کہا کہ ان حالات میں اتنی بڑی تعداد میں اراکین کی موجودگی اس عزم کا اعادہ کر رہی ہے کہ ملک میں آہین و قانون کی حکمرانی کے لیئے میاں نواز شریف کے نظریاتی سپاہی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔نئے جنرل سیکرٹری چوہدری جمال کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تحصیل لورہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں وہ اپنا کردار ادا کرینگے
نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری جمال نے اپنے خطاب میں اعتماد کرنے والے لیگی عمائدین اور چوہدری برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں وہ اپنا کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر فضل الرحیم خان عباسی ،راجہ زاہد شوکت ،اکرام عباسی ،قیصر ندیم عباسی ،چوہدری شوکت ،چوہدری نعیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔