لورہ:
دکھن پیسر میں جاری محاذ آرائی کا خوشگوار انجام,صوبائی وزیر بلدیات کی کاوشیں رنگ لے آہیں. تفصیلات کے مطابق
بانڈی پیراں جبری میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا
جس کی سرپرستی رہنما پاکستان تحریک انصاف و صوبائی بلدیات یوسف ایوب خان نے کی
جرگہ کا مقصد دو سال سے جاری دو گروپوں کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنا اور دونوں اطراف سے مقدمات کا ختم کرانا تھا

گیلانی برادرز آف بانڈی پیراں کی طرف سے سید عابد گیلانی نے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا دوسری جانب سردار سفیر اقبال نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میرے گیلانی برادرز کے ساتھ تمام اختلافات اور مقدمات ختم ہو گے ہیں جرگہ کے اختتام پر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔۔۔۔
یاد رہے کہ اس راضی نامے میں سب سے اہم کردار DRC

یعنی کے مصحالتی کمیٹی کا رہا ۔۔
جرگہ میں ڈسٹرکٹ ہری پور اور ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں سردار گوہر زمان , غلام صیخیر شاہ , چئیرمین یوسی بری امام عادل شاہ ملک اسلام , جہانگیر علی شاہ ,حاجی منیر صاجب ذاہد حسین شاہ , ماسٹر عرفان اور بہت بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی
جرگہ کے اختتام پر امن و سلامتی کے لیے دعا کی گئی

مزکورہ تنازعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس تھا ماضی میں متعدد بار فریقین کے درمیان لڑائی ہو چکی تھی جبکہ مقدمات عدالتوں میں چل رہے تھے تاہم اتوار کو ہونے والے اس تاریخی جرگے نے ایک بڑے تنازعے کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے….